the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بی ٹیک اور ایم ٹیک بھی دستیاب۔ انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز کے لیے 27؍ مئی آخری تاریخ
حیدرآباد،11 ؍ مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں داخلہ کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج کے بموجب تعلیمی سال 2015-16ء میں مختلف نئے کورسز کا بھی آغاز کیا گیا ہے جن میں پی ایچ ڈی (ریاضی)، ایم فل (پولیٹیکل سائنس اور اسلامک اسٹڈیز) ، ایم اے (تاریخ، معاشیات، سماجیات) ، بی ایس سی (آنرس) شامل ہیں۔ گذشتہ سال شروع کیے گئے کورسز میں پی ایچ ڈی ایم سی جے اور سوشیل ورک، انٹگریٹیڈ کورسز بی اے اور بی ایس کے علاوہ پیرامیڈیکل کورسز شامل ہیں۔ کورسز کی تفصیلات اس طرح ہیں: پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، مطالعاتِ ترجمہ، عربی، فارسی، مطالعاتِ نسواں، نظم و نسق عامہ، ایجوکیشن، مینجمنٹ، سوشیل ایکسکلوژن اینڈ انکلوزیو پالیسی ، جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، کمپیوٹر سائنس، سوشیل ورک، ریاضی)، ایم فل ( اردو، انگریزی، ہندی، مطالعاتِ ترجمہ، عربی، فارسی، مطالعاتِ نسواں، نظم و نسق عامہ، ایجوکیشن، مینجمنٹ، سوشیل ایکسکلوژن اینڈ انکلوزیو پالیسی ، سیاسیات، اسلامیات) ، ایم اے (اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، عربی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعاتِ نسواں، ایم سی جے، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، اسلامیات، تاریخ، معاشیات، سماجیات)، ایم کام، ایم ایس سی (ریاضی)، ماسٹر آف سوشیل ورک (ایم ایس ڈبلیو، میرٹ اور انٹرویو کے ذریعہ داخلہ)، ایم بی اے ، ایم سی اے، انٹیگریٹیڈ بی ٹیک ۔ ایم ٹیک(سی ایس) ، ایم ٹیک(سی ایس)، ایم ایڈ(حیدرآباد، سری نگر، دربھنگہ اور بھوپال میں دستیاب)، بی ایڈ (حیدرآباد، سری نگر، دربھنگہ، بھوپال، آسنسول، اورنگ آباد، سمبھل میں دستیاب)ڈپلوما ان ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ای ایل، ایڈ)۔ تین سالہ ڈگری پروگرامس میں بی ایس سی (مضامین: نباتیات،



حیاتیات، کیمیاء، طبیعیات، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس)، بی ایس سی (آنرس) اور بی اے (زبانیں اور سماجی علوم) شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پالی ٹیکنیک کورسز ڈپلوما ان (سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی) ، اور جز وقتی و متوازی کورسز پی جی ڈپلوما ان فنکشنل اُردو، پی جی ڈپلوما ان فنکشنل ہندی، ڈپلوما ان (عربی ، عربک ٹرانسلیشن، فارسی، تحسین غزل)، سرٹیفکیٹ کورسز (خوش خطی، آموزشِ اردو، تحسین غزل ، پروفشینسی ان عربک) بھی شامل ہیں۔ کورسس کی تفصیلات پر مبنی پراسپکٹس ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ بذریعہ انٹرنس ہے کے لیے آن لائن فارم مع 500 رو پئے کا چالان جمع کرنا ہوگا۔ آن لائن درخواست کے ساتھ 500 روپئے کا چالان جسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے، ایس بی آئی کی کسی بھی شاخ میں داخل کرسکتے ہیں۔ ایس سی / ایس ٹی / جسمانی معذورین کے لیے 300 روپئے کا چالان داخل کرسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 27؍ مئی 2015 ہے۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے کے لیے درخواست فارم 11؍ مئی 2015ء سے یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور مطبوعہ پراسپکٹس بھی حاصل کیے جاسکیں گے۔ اس کے ساتھ 300 روپئے کا چالان منسلک کرنا ہوگا۔ ایس سی/ ایس ٹی/ جسمانی معذورین 200 روپئے چالان منسلک کرسکتے ہیں۔میرٹ کی بنیاد پر داخلے والے کورسز میں درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 2؍ جولائی 2015 ہوگی۔ جز وقتی اور متوازی کورس کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7؍ اگست ہے۔ انٹرنس ٹسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے کے حامل کورسز کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ ایس سی/ ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات کیلئے تحفظات حکومت ہند کے اُصول وضوابط کے مطابق ہوں گے۔ حسب گنجائش، لڑکوں اور لڑکیوں کو ہاسٹل کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.